منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عدالتی بھگوڑا لندن سے عدلیہ پر حملہ آور ہو رہا ہے‘ شیخ رشید

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھا ایک مفرور اور عدالتی بھگوڑا عدلیہ پر حملہ آور ہو رہا ہے اور سیسلین مافیا کا عملی مظاہرہ کر رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ

بھوک سے مارے لوگ راشن کے لئے جانیں دے رہے ہیں۔امید ہے اس ہفتے میں عدلیہ کا آئینی اور قانونی تاریخی فیصلہ آ جائے گا، جو سپریم کورٹ کے خلاف اعلان جنگ کرے گا توساری قوم سڑکوں پر ہوگی، الیکشن ہی ملک کو افراتفری اور خون خرابے سے بچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے فرمودات کھلم کھلا اعلان جنگ اور عوام دشمنی کے مترادف ہیں، وزیر خزانہ کے بیانات نااہلی کا اعتراف ہے، پنجاب میں 10 دن کے لئے رینجرز کا لگانا حکومت کی نیتوں کی نشاندہی کرتا ہے، حکومت کے بیانات بتاتے ہیں کہ وہ آئین اور قانون کا فیصلہ ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں تو پھر عوام کے الیکشن کے مقابلے کے لئے تیار رہیں۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات بل آئین سے متصادم ہے، ملک بندگلی میں داخل ہو چکا ہے، آنے والا ہفتہ اہم ترین ہوگا، حکومت عدلیہ پر ہرطرف سے دبائو ڈال رہی ہے، عدلیہ وہی کرے گی جو آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت نے ملک کو دا ئو پر لگا دیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…