منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت ملی تو گارنٹی دیتا ہوں کسی کیخلاف انتقامی کاروائی نہیں ہو گی ، اسد قیصر

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر نے کہا ہے کہ حکومت ملی توگارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت نے

سپریم کورٹ پربراہ راست حملہ کیا ہے، حکومت نے جوقانون سازی کی اس پربات ہوسکتی ہے، قانون سازی کا یہ وقت بدنیتی کوظاہرکرتا ہے، حکومت یہ قانون سازی نوازشریف کو ریلیف دینے کیلئے کررہی ہے۔جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کیلئے تیار ہو تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔اسد قیصر کا کہناتھاکہ حکومت ملی توگارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، عمران خان نے واضح کہا ہےکہ ان پر جوحملہ ہوا اس کو بھی معاف کردیں گے، عمران خان نے ٹُرتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کی بات کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ان سے آئی ایم ایف اوردیگرعالمی معاہدوں پرسیاست نہ کرنے کی بات کی، ہم نے ان کو کہا ان معاملات پرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے۔اسد قیصر کا کہناتھاکہ حکومت صرف وقت گزارنا چاہتی ہے الیکشن کرانا نہیں چاہتی، بیڈگورننس کی وجہ سے یہ لوگ فرسٹیشن کا شکار ہیں، اس وقت آئین خطرے میں ہے اسے بچانا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، مریم نواز کا رویہ ملک کو نقصان سے دوچار کرسکتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…