ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

حکومت نے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)روپے کی قدر میں کمی اور مہنگی پٹرولیم مصنوعات کے باعث حکومت نے ملک میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہرکردیا۔وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آٹ لک رپورٹ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ آنے والے مہینوں میں بھی پاکستانیوں کے لیے مہنگائی سے بچنے کا کوئی امکان نہیں۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2023 میں مہنگائی 31.5 فیصد رہی جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی پہلے ہی 46 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ چکی۔حکام نے ایک سال میں ڈالر101روپے مہنگا ہو کر284تک جانا مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا گیا۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ، تباہ کن سیلاب کے باعث ضروری اشیا کی قلت اور طلب و رسد میں فرق کے علاوہ سیاسی و معاشی غیریقینی صورتحال بھی مہنگائی کی وجہ بنی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کی قلت سمیت کئی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر 10.9 فیصد کمی سے 18 ارب ڈالر، برآمدات 9.7 فیصد کمی سے 18.6 ارب ڈالر رہیں۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ 68 فیصد کمی سے 12.1 ارب ڈالر سے کم ہو کر 3.9 ارب ڈالر پر آگیا۔اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ کے مطابق ترقیاتی اخراجات 40.9 فیصد کمی سے 214 ارب رہے۔ ایف بی آر ریونیو میں 18.2 فیصد اضافہ ہوا۔ 4493 ارب ٹیکس جمع ہوا۔ نان ٹیکس ریونیو 33.6 فیصد اضافے سے 1046 ارب ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاری اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…