اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

امریکا کے مختلف شہروں میں جائیدادیں،ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار کے خلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر دی

datetime 1  اپریل‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار کے خلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی ہے۔فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر)نے بیرون ملک اثاثہ جات ظاہر اور ٹیکس ادا نہ کرنے کے حوالے سے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی

عمران منیار کو نوٹس جاری جاری کردیا جس میں امریکا میں جائداد کو ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر نہ کرنے کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔نوٹس کے مطابق ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیار کی 62 کروڑ روپے کی12جائیدادیں امریکا کے مختلف شہروں میں ہیں۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے کراچی نے بھی ایم ڈی عمران منیار اور ایس ایس جی سی کے سینئرافسران کو مبینہ طور پرکمپنی کے مختلف افسران کے اے سی آر اور مختلف دستاویزات میں جعلسازی اور ردوبدل کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا ہے جس میں انکوائری کے لیے تمام ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ایس ایس جی سی کے مختلف افسران نے ایف آئی اے کو ایم ڈی عمران منیار اور سینئر افسران کے خلاف شکایت کی تھی۔ نوٹس کے مطابق ایم ڈی نے بددیانتی کی نیت سے ان افسران کی کارکردگی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے سروس ریکارڈ میں ردوبدل کیا ہے۔ ایس ایس جی سی انتظامیہ نے ایف آئی اے اور ایف بی آر سے مہلت طلب کرتے ہوئے ریکارڈ3اپریل کو مہیا کرنے کی درخواست کر دی ہے۔دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق تحقیقات کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا ۔ ترجمان نے ایم ڈی کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کا نوٹس موصول ہوا ہے،میری قانونی ٹیم اس پر جواب دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…