اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اس فیصلے کو نافذ کروانے کی کوشش کر رہا ہے جو ہوا ہی نہیں، وہ درخواست تو 7 رکنی بینچ نے چار تین سے خارج کر دی تھی۔ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تین ججوں نے پنجاب اسمبلی کے کچھ ارکان کے ووٹ نہ گننے کا فیصلہ کیا تو اسے آئین کو پھر سے لکھنے کے مترادف قرار دیا۔پی ٹی آئی سے مذاکرات کے سوال پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی بات کرنے کیلئے بالکل تیار نہیں، اگر عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھنے پر تیار بھی ہوگئے تو کسی بات پر متفق نہیں ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو فون اٹھائیں اور وزیراعظم کو فون کر کے مذاکرات کا کہیں، جب انہوں نے 126 دن کا دھرنا دیا اور مغلظات بکیں اس کے بعد بھی نواز شریف نے انہیں فون کر کے مذاکرات کی دعوت دی تھی۔
وہ فیصلہ نافذ کرایا جارہا ہے جو ہوا ہی نہیں، رانا ثناء اللہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
ٹیچر کی میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
-
مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم
-
قومی بچت کے 111مراکز غیر موثر اور مالی طور پر غیر پائیدار قرار
-
ایک لاکھ طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کا منصوبہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں



















































