ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

سالگرہ مبارک ہو آپ کو!شہباز گل ،مطلب اپریل فول کا میسج پہنچ گیا آپ کو ، جج ۔۔۔سیشن جج اور شہباز گل کے درمیان مکالمہ

datetime 1  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم ایک بار پھر مؤخر ہو گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے کی اس دور ان شہباز گِل پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ مبارک ہو آپ کو! ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ مطلب اپریل فول کا میسج پہنچ گیا آپ کو۔ جج نے شہباز گِل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو بیرون ملک جا رہے ہیں۔شہباز گِل نے کہا کہ آپ کی سالگرہ کی خوشی میں باہر جا رہا ہوں، جنرل شعیب کے فیصلے پر سلام ہے آپ کو۔جج نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ بہت شکریہ لیکن آپ کی پاکستان واپسی کب ہے؟شہباز گِل نے کہا کہ دور جانا ہے، تھوڑی مہربانی کر دیں!ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے شہباز گِل سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کو کون سا پیدل جانا ہے۔شریکِ ملزم کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا۔جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ درخواست لکھ کر جمع کرا دیں۔بعد ازاں شہباز گل کے خلاف کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔گزشتہ سماعت پر شہباز گِل عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس وجہ سے ان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی۔گزشتہ سماعت پر شہباز گِل فیصل آباد میں انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔کچھ روز قبل لاہور ہائی کورٹ شہباز گِل کو چار ہفتوں کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے چکی ہے۔عدالت نے شہباز گِل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…