ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

عامر لیاقت کی موت سے 2 روز قبل انکی اور فیصل قریشی کی کیا بات ہوئی؟

datetime 1  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف میزبان و اداکار فیصل قریشی نے مرحوم عامر لیاقت کی موت سے دو روز قبل ان سے ہونے والی آخری گفتگو کے بارے میں بتایا ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی پر ہونے والی رمضان کی خصوصی نشریات کے دوران فیصل قریشی نے

اداکارہ صرحا اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ برس ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہونے والی آخری بات چیت سے متعلق بتایا۔جیو نیوز کے مطابق فیصل قریشی نے کہا کہ مختلف لوگ ڈاکٹر عامر لیاقت کی حقیقت کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں لیکن کسی کے بارے میں جانے بغیربات نہیں کرنی چاہیے۔اداکار نے کہا کہ کسی طرح ہمارا عامر لیاقت سے رابطہ ہوا، میں نے اور مفتی حنیف قریشی نے انہیں بہت سمجھایا لیکن وہ بضد تھے کہ ’میں جا رہا ہوں‘ جس پر میں نے کہا فضول باتیں نہیں کریں، آئیں ملتے ہیں بیٹھ کر مسئلے کا کوئی حل نکالتے ہیں، لیکن وہ بار بار یہی بات دہرا رہے تھے۔فیصل قریشی نے کہا کہ وہ بہت ہی یقین سے یہ بات کہہ رہے تھے کہ میں اب نہیں رُک پاؤں گا اور پھر اس کے بعد ان کے انتقال کی خبر آگئی۔واضح رہے کہ معروف میزبان عامر لیاقت حسین گزشتہ برس جون میں انتقال کرگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…