اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

طلاق کے باوجود عمران اشرف، کرن اشفاق کو ایک ساتھ بیٹے کی سالگرہ مناتا دیکھ کر مداح حیران و پریشان

datetime 31  مارچ‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف، سابقہ جوڑی اداکار عمران اشرف اور ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے بیٹے کی سالگرہ ایک ساتھ منا کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فنکاروں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اپنے رشتے کا اختتام گزشتہ برس طلاق پر کیا تھا۔

اس جوڑی کا ایک بیٹا ‘روہم’ بھی ہے جس کی یہ دونوں مل کر پرورش کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں اس سابقہ جوڑی نے بیٹے کی سالگرہ کا کیک ایک ساتھ مل کر کاٹا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہیں۔ان تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران اشرف اور کرن اشفاق کے کچھ مداح اِن پر تنقید تو کچھ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے سوال جواب کے ایک سیشن کے دوران انکشاف کیا تھا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی پْر سکون گزر رہی ہے اور یہ کہ انہوں نے طلاق لی نہیں بلکہ انہیں طلاق دی گئی ہے۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ مرد اچھا ہوتو اس کے لیے سب کچھ چھوڑا جاسکتا ہے اور یہ بھی بتایا تھا کہ وہ شادی سے پہلے بہت زیادہ بولڈ تھیں اور شادی کے بعد شوہر کی خواہش پر اپنے آپ کو تبدیل کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…