جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

یامی گوتم فلم ”جنونیت“ میں سولو ڈانس نمبر کریں گی

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) 2012 میں فلم ”وکی ڈونر“ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ یامی گوتم متعدد بار کسی فلم میں سولو ڈانس نمبر پر پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں مگر تقریباً تین سال گزرنے کے بعد ان کی یہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے بتایا گیاہے کہ وہ جلد ہی رومانوی فلم ”جنونیت“ میں سولو آئٹم نمبر پر رقص کرتی نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھوشن کمار کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی لو اسٹوری فلم ”جنونیت“ کی ہدایات وویک اگنی ہوتری دے رہے ہیں جب کہ یامی گوتم اداکار پلکیت سمراٹ کی ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔یامی گوتم کا کہنا ہے کہ کسی فلم میں سولو ڈانس کرنا میری پرانی خواہش تھی جو اب پوری ہونے جارہی ہے۔ میں جنونیت میں ہیروئن کا کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ ایک سولوڈانس نمبر بھی کررہی ہوں جس کے لیے بہترین کوریو گرافر سے تربیت لینا شروع کردی ہے تاہم اسے کے علاوہ کچھ نہیں بتاسکتی کیونکہ ہدایتکار اور فلم کے پروڈیوسرز نے فلم کے متعلق زیادہ گفتگو کرنے سے منع کررکھا ہے تاہم اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ یہ میرے کیرئیر کی ایک یادگار پرفارمنس ہوگی۔یامی گوتم جو ان دنوں فلم ”صنم رے“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ بھارت میں اس فلم کی شوٹنگ کا اخری اسپیل مکمل کیا جارہا ہے اور کے بعد بیرون ملک شوٹنگز شروع ہوجائیں گی اور اگلاشیڈول کینیڈا میں شروع ہوگا جس کا بیتابی سے انتظار کررہی ہوں کیونکہ وہاں میری اسکول کی دوست بھی موجود ہیں جن کے ساتھ سیر و تفریح کا پروگرام بنارکھا ہے اور جیسے ہی شوٹنگ سے فارغ ہوں گی ان کے ساتھ گھومنے پھرنے نکل جاو¿ں گی۔ واضح رہے کہ یامی کی ایک تیلگو فلم ”کوریئر بوائے کلیان“ اور ایک تامل فلم ”تامیلسوانیم تھانیار انجلم“ کی پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری ہے اور ان دونوں فلموں کو رواں برس سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…