ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

عثمان بزدارکا پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید ملک سے بھاگ گیا

datetime 29  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اس وقت کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشیدکو تلاش کر رہے ہیں جن کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ مبینہ کرپشن کے الزامات پر تحقیقات سے بچنے کیلئے ملک سے بھاگ گئے ہیں۔

روزنامہ جنگ میں شائع انصار عباسی کے کالم کے مطابق سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم نے ایفیشنسی اینڈ ڈسپلنری روُلز (ای ا ینڈ ڈی رولز) کے تحت افسر کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی ہے جبکہ پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب بھی طاہر خورشید کو اشتہاری قرار دینے پر غور کر رہا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، گریڈ 21؍ کے افسر کو ٹی کے کے نام سے پہچانا جاتا ہے، وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) گروپ کے افسر ہیں۔ وہ نیب لاہور کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات کے تحت مطلوب ہیں اور گزشتہ چار ماہ سے پاکستان سے غائب ہیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے حال ہی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رابطہ کرکے بزدار کے پرنسپل سیکریٹری کا اتا پتہ معلوم کیا۔ بیورو کا کہنا تھا کہ بزدار کے دور میں صوبے کا طاقتور افسر سمجھا جانے والا شخص اپنے خلاف نیب میں تحقیقات کیلئے پیش نہیں ہو رہا۔معلوم ہوا ہے کہ طاہر خورشید نومبر 2022ء میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے تھے لیکن اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اپنی واپسی سے آگاہ نہیں کیا۔نیب اس افسر کیخلاف تحقیقات سے بچنے اور تحقیقات کیلئے پیش نہ ہونے پر کارروائی کر رہا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طاہر خورشید بیورو کی اجازت کے بغیر ہی پاکستان سے باہر گئے ہیں۔ تاہم، معلوم ہوا ہے کہ طاہر خورشید کو او ایس ڈی بنایا جا چکا ہے، وہ گزشتہ سال نومبر میں عمرے کیلئے گئے تھے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں باہر جانے کی اجازت دی ت ھی۔

تاہم، انہوں نے ایک ماہ کی چھٹی کے بعد اپنی واپسی سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آگاہ نہیں کیا۔ سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طاہر خورشید لندن پہنچ چکے ہیں۔ تاہم، آزاد ذرائع نے تصدیق نہیں کی کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے انہیں متعدد مرتبہ نوٹس بھیجے لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ نیب انہیں اشتہاری قرار دینے اور انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔

نیب نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے کہا ہے کہ وہ ٹی کے کیخلاف نیب انکوائری سے بچنے مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ملازمت سے غیر حاضر رہنے پر انضباطی کارروائی کرے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں اگر افسر پاکستان واپس نہ آیا تو اسے سول سروس سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو

افسر کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی ہے۔نیب نے ٹی کے کیخلاف 2021ء میں پی ٹی آئی کی وفاق اور پنجاب میں حکومت کے دوران تحقیقات شروع کی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیب نے انہیں جولائی 2021ء میں آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں طلب کیا تھا۔ کال اپ نوٹس میں انہیں ورثہ میں ملی جائیداد،

منقولہ و غیر منقولہ جائیداد، خریدی گئی، فروخت کی گئی، حاصل کی گئی اور ڈسپوزڈ جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ انہیں اپنی اور اہل خانہ کی مختلف کمپنیوں میں سرمایہ کاری، شیئرز، بینک اکاؤنٹس وغیرہ کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے بھی کہا گیا تھا۔ عثمان بزدار کی حکومت جانے کے بعد

اور نون لیگ کی قلیل وقتی صوبائی حکومت میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بھی طاہر خورشید کیخلاف تحقیقات شروع کیں۔ لیکن بعد میں پرویز الٰہی کی حکومت میں ویجیلنس ونگ پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے طاہر خورشید کیخلاف کرپشن انکوائری روک دی۔طاہر خورشید کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن انکوائری کا سامنا تھا۔ انہیں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کئی مرتبہ طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…