بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

داغی پھلوں سے کوئی فروٹ چاٹ نہیں بناتا لیکن ’’انہوں‘‘نے حکومت بنا دی، سائرہ بانو

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما سائرہ بانو نے کہا ہے کہ یہ جو ون مین شو ہے یہ ایک ادارے (عدلیہ) کیلئے ہے یا سب اداروں کیلئے ہو گا، مطلب یہ کہ آرمی چیف ایک نہیں ہوگا بلکہ سب جنرل آرمی چیف ہوں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے اداروں پر انگلیاں اٹھتی تھیں،

نواز شریف کالا کوٹ پہن کر یوسف رضا گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ نہیں گئے تھے، عدلیہ ہو یا افواج پاکستان دونوں ہمارے لیے اہم ہیں، ایسا کام نہ کریں کہ چیزیں ہمارے ہاتھوں سے نکل جائیں، جے ڈی اے قومی اسمبلی سے عدلیہ سے متعلق قانون سازی کی مخالفت کرتی ہے۔سائرہ بانو نے کہا کہ آپ لوگوں نے معیشت تباہ کر دی اب اداروں کے پیچھے پڑ گئے ہیں، جب اپنے پاؤں جلے تو ادارے کے پیچھے پڑ گئے، یہ عوام کا ایوان ہے یا ان کے اپنے مسائل حل کرنے کا ایوان ہے، میں تو سمجھ رہی تھی عوام مہنگائی میں پس رہی ہے شائد ان کی بات ہو گی، توشہ خانہ کا ذکر تو ہوا لیکن یوسف رضا گیلانی کے ہار کا ذکر کرنا بھول گئے۔جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو نے کہا ایوان میں عوام کی بات کرنی چاہیے، جب چیزیں ہاتھ سے پھسل جائیں گی تو نقصان عوام کا ہو گا، بہت سال پہلے کہا گیا ہم ادھر تم ادھر، یہ تو ان کی بقا کی جنگ ہے، کہا گیا 2018 میں عمران کو مسلط کیا گیا، ہم اپنا لہو کس کے ہاتھ میں تلاش کریں، عمران کو لانے والوں کو تو انہوں نے چھوڑ دیا، داغی پھلوں سے تو کوئی فروٹ چاٹ نہیں بناتا انہوں نے تو حکومت بنا دی۔سائرہ بانو نے کہا کہ آپ قانون سازی کر رہے ہیں یہ تو کٹی، پھٹی اسمبلی ہے، میں اس قانون سازی کی مخالفت کرتی ہوں، عدلیہ ہویا افواج پاکستان ہمارے لیے محترم ادارے ہیں، مٹھی بھر جماعتوں کیلئے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، اسحاق ڈار نے توعوام سے شربت بھی دور کر دیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…