سندھ حکومت کا ہندو برادری کیلئے 25مارچ کو تعطیل کا اعلان
کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے ہندوبرادری کے لیے ہولی کے موقع پر 25 مارچ کوتعطیل کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 مارچ کو ہندو برادری کے لیے صوبے میں عام تعطیل ہوگی –