لاہور( این این آئی)شادی کا جھانسہ دے کر لیڈی پولیو ورکر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ملزم گرفتار نہ ہوسکا ۔
بتایاگیا ہے کہ واقعہ نواں کوٹ میں پیش آیا جہاں آصف نامی ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر لیڈی پولیو ورکر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔شنوائی نہ ہونے پر پولیو ورکر ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں پیش ہوئی تو مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔