پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

احتجاج کے باعث راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے باعث راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی۔ٹریفک پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث فیض آباد، مری روڈ، فیض الاسلام، اسٹیڈیم روڈ اور ڈبل روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

سکتھ روڈ چوک، چاندنی چوک، سی بلاک چوک، کھنہ پل ، ساہی چوک، ناز سنیما، کوہاٹی بازار موڑ اور لیاقت باغ، ڈی اے وی کالج چوک، مریرچوک، ایم ایچ چوک اور حیدر روڈ بند ہے۔اس کے علاوہ ٹی چوک روات، مارگلہ ٹرن پیرودھائی بند ہے، خیابان، کیریج فیکٹری، 26 نمبر چونگی، چیئرنگ کراس اور دھما سیداں ٹریفک کے لیے بند ہے۔ریفک پولیس نے بتایا کہ کچہری چوک اور پرانا ایئرپورٹ روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے، ساون پل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چک بیلی موڑ، مندرہ ، مسا کسوال، جی ٹی روڈ گجرخان، دولتالہ موڑ اور جی ٹی روڈ چکوال بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔سی ٹی او بینش فاطمہ کا کہنا ہے کہ کورال چوک ٹریفک کے لیے بند ہے، حالات کے پیش نظر کسی مومنٹ کے دوران اسے کھولا جا سکتا ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…