منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو گاڑی دینے کا وعدہ پورا کردیا

datetime 23  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے قیمتی تحفے سے نواز دیا۔جاوید آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اْنہیں بابر اعظم کو ایک مہنگی کار تحفے میں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایم جی کی یہ گاڑی بابر اعظم کے لیے ہے۔یاد رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کے سیزن 9 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے، اْنہوں نے 11 اننگز میں 56.90 کی اوسط سے پانچ نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے569 رنز بنائے۔پشاور زلمی ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے ہاٹ فیورٹ بھہ تھا لیکن وہ بالترتیب ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دونوں ناک آؤٹ میچ ہار گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…