منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی باکسر اٹلی میں ساتھی خاتون باکسرکے بیگ سے رقم چوری کرکے غائب ہوگیا

datetime 4  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی باکسر اٹلی میں ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے رقم چوری کرکے غائب ہوگیا۔سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر تنگ نے ایک انٹرویومیں قومی باکسر زوہیب رشید کی جانب سے ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے پانڈ چوری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون باکسر ٹریننگ کیلئے باہر گئیں تو زوہیب رشید نے ہوٹل کے استقبالیے سے کمرے کی چابی لی اور بیگ سے پانڈ لیکر فرار ہو گئے۔

کرنل ریٹائیرڈ ناصر تنگ نے بتایا کہ زوہیب رشید اپنی پہلی فائٹ کیلئے بھی نہیں آئے اور 51 کلو گرام کیٹگری میں زوہیب رشید کے مدمقابل باکسر کو واک اوور دے دیا گیا۔سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کہا کہ زوہیب رشید گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں جس کی پولیس میں رپورٹ بھی درج کرا دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خاتون باکسر کے بیگ میں تقریبا 250 پانڈ (تقریباً 88ہزار پاکستانی روپے)موجود تھے۔خیال رہے کہ زوہیب رشید نے 2022 میں ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، زوہیب رشید جونئیر سطح پر بھی میڈل جیت چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…