پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سی ای او کیلئے اشتہار دے دیا

13  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا جس کے بعد عہدے کے خواہش مند اور معیار پر پورا اترنے والے

امیدوار 27 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کے لیے مدت ابتدائی طور پر تین سال کی رکھی گئی ہے، بورڈ میں سی ای او کا عہدہ اس وقت خالی ہے جب کہ سی او او سلمان نصیر کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہوا ہے۔ وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی کا عہدہ خالی ہوا، ان کے عہدے کی مدت فروری 2022 میں ختم ہونا تھا تاہم چیئرمین رمیز راجہ اور وسیم خان کے درمیان اختیارات کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے اور وسیم خان نے اختیارات میں کمی دیکھتے ہوئے مدت ہونے ختم سے پہلے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق آئینی ضرورت کی وجہ سے سی ای او کی تقرری لازمی ہے لہٰذا پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے اب لو پروفائل اور کم مراعات کے ساتھ سی ای او لانے کا منصوبہ بنایا ہے، نئے سی ای او بہت بااختیار بھی نہیں ہو ں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…