شیشہ کیفے کی ویڈیو بھارت کیساتھ میچ سے پہلے کی ہے یا بعد کی ؟میچ کی رات تمام کھلاڑی کہاں تھے ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت کھل گئی

18  جون‬‮  2019

مانچسٹر (این این آئی)ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو 13 جون کی ہے میچ سے پہلے والی رات کی نہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے ذلت آمیز شکست کے بعد

شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی ایک ویڈیو پر تنقید کا سلسلہ نہ رک سکا ،ویڈیو کے حوالے سے شعیب ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 13 جون کی ہے، 15 جون کی نہیں۔شعیب ملک کے مطابق 20 سال سے ملک کی خدمت کررہا ہوں، دکھ ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات کی بھی وضاحت دینا پڑتی ہے۔انہوں نے وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر ہوٹل کی وائرل ویڈیو 13 جون کی نہیں بلکہ 15 جون کی ہے، اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کہا تھا کہ میچ کی رات کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ کھلاڑی اپنے اہلخانہ کے ساتھ میچ سے دو روز قبل مینجمنٹ سے اجازت لیکر باہر گئے تھے، میچ کی رات تمام کھلاڑی ٹائم کے مطابق اپنے ہوٹل میں موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…