بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

datetime 3  جنوری‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ کامیاب تجربہ قومی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ تیمور ایئر لانچ کروز میزائل روایتی وار ہیڈ لے کر 600 کلومیٹر تک دشمن کے زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جدید ترین نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس میزائل کو انتہائی کم اونچائی پر پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام سے مؤثر طریقے سے بچنے کے قابل ہے۔ترجمان کے مطابق مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس شاندار کامیابی پر سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو بھی سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…