اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع ، وزیر خزانہ نے پاک متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد کا نعرہ درج کر دیا

datetime 19  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ اسحق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کردی ہے۔وزیر خزانہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ابوظبی نے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں توسیع کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے باعث کیا۔

انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ وزیراعظم نے سرکاری دورے کے دوران صدر متحدہ عرب امارات سے قرض کی مدت میں توسیع پر بات چیت کی تھی۔اس پیش رفت سے آگاہ کرنے کے علاوہ اسحق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں پاک۔ متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی درج کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جس کے دوران اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کے ساتھ مزید ایک ارب ڈالر قرض دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔وزیر اعظم نے امارات کے دورے کی دعوت پر صدر محمد بن زاید کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا۔اماراتی صدر نے شہباز شریف کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔وزیر اعظم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات جانے والے اعلیٰ سطح کے سرکاری وفد میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی شامل تھے۔یاد رہے کہ وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا متحدہ عرب مارات کا یہ تیسرا دورہ تھا۔وزیر اعظم کے دورے سے 2 روز قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی تھی جس میں عسکری اور دفاعی امور زیر بحث آئے تھے

اور دونوں نے باہمی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے ڈالر نہ آنے کی وجہ سے 6 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 4.34 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے تھے جو فروری 2014 کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی کم ترین سطح ہے۔ملک کو ڈالر کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور صنعتی خام مال کی درآمدات پر پابندی لگا دی گئی اور ملکی ذخائر کی موجودہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک میں ایک ماہ کی اوسط درآمدات کا احاطہ کرنے کے لیے بھی مناسب مقدار میں ڈالر موجود نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…