تحریک انصاف کو اپنے ہی کتنے ارکان پر شبہات ہیں ؟ اسد عمر کا بڑا انکشاف

7  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی کے دو تین ارکان ہیں جن پر پارٹی کو شبہات ہیں، لیکن با ضابطہ طور پر ابھی کوئی ایک بھی رکن چھوڑ کر نہیں گیا۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد عمر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر پارٹی

میں اختلاف رائے موجود تھا، لیکن جب فیصلہ ہوگیا تو سب اس پر کھڑے ہوگئے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ پرویز الہی نے ابھی تک ایسا نہیں کہا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، امید ہے پرویز الہی مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہماری پارٹی لیڈر شپ سمجھتی ہے ہمارے نمبر پورے ہیں، پارٹی میں دو رائے ہیں، ایک یہ ہے کہ نمبر پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیا جائے، دوسری رائے ہے کہ اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں لیکن انڈر ٹیکنگ کے باعث اسمبلی توڑ نہیں سکتے، 11 تاریخ تک کی انڈرٹیکنگ ہے اس کا انتظار کرنا چاہیے۔اسد عمر نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کی رائے پی ٹی آئی کی رائے سے مختلف ہے، پرویز الہی نے یہ بھی کہا ہے کہ فیصلہ عمران خان کا ہوگا، پرویز الہی نے اسمبلی توڑنے پر دستخط کرکے عمران خان کو دیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…