4افراد نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش تیارکرلی

25  ستمبر‬‮  2022

رحیم یار خان ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ چار افراد نے مجھے قتل کرنے کی سازش تیا رکرلی ہے، میری جان لے لیں ،مجھے اس کی کوئی پروا ہ نہیں لیکن مجھے اپنی قوم کے مستقبل کی فکر ہے ، موت غلامی سے بہتر ہے ، ا ب جلدحقیقی آزادی کی کال دونگا ،قوم تیار رہے ، حتمی کال اس وقت دونگا جب ایک گیند سے تینوں وکٹوں کو گرا دونگا ۔

یہ آخری کال ہو گی جس کے بعد نہ کوئی اور مارچ ہوگا نہ دھرنا ، آخری کال اس وقت دونگا جب مخالفین سمجھیں گے کہ شایدمیں پیچھے ہٹ گیا ہوں، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا ا واحد راستہ فوری صاف اور شفاف عام انتخابات ہیں، ہم الیکشن اقتدار کے لئے نہیں ملک کو معاشی تباہی سے بچانے کے لئے چاہتے ہیں ، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اسحاق ار آکر سب ٹھیک کر دے گا تو قوم کسی غلط فہمی میں نہ رہے اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہ پاکستان آجائیں گے اور قوم آپ کو بھیڑ بکریوں کی طرح انہیں تسلیم کرے گی تو وہ بھول میں نہ آئیں میں آخری دم تک ان کے خلاف نکلوں گا اور اپنی قوم نکالوں گا ، شہبازشریف تم نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی اور بڑا شوق تھا، اب دنیا سے جا کر کہتے ہو کہ خدا کے لئے پیسے دے دو ،یو این سیکرٹری جنرل کے ہاتھ پکڑ کر کہتے ہو، خدا کے واسطے مدد کرو ، ہم چوری نہیں کرینگے ،ہمیں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے وہ مشکل میں ہیں۔ وہ رحیم یار خان میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے وہ مشکل میں ہیں ۔

سندھ میں سب سے زیادہ مشکلات ہیں وہاں لوگوں کے سروں پر چھت نہیں ہے اور بھوکے ہیں میں نے تین ٹیلی تھون کرکے 14 سو ارب روپے سیلاب زدگان کے لئے جمع کیا ہے یہ ہے میری قوم ، پاکستانی دنیا کی عظیم قوم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرائم منسٹر شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے سوال کرتا ہوں کہ امریکا کیا کرنے گئے ہیں ملک میں سیلاب ہے امریکی ا داکارہ پاکستان آئی ہوئی ہے۔

دنیا کے لوگ مدد کے لئے آرہے ہیں اور آپ امریکا کیا کرنے گئے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ اپنی قوم کو حقیقی آزادی کے لئے جگانے کی کوشش کررہا ہوں اور جس قوم کی خواتین اور نوجوان جاگ جائیں ،اس قوم کو ہارا نہیں سکتی ہے ۔ آج قوم میں شعور آچکا ہے پاکستانی عظیم قوم ہیں ، اصل مسئلہ ملک کے لیڈر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں اس طرح چور مسلط ہوتے رہے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے موجودہ حکومت وہ کرے گی جو ان کے لانے والے کہیں گے ۔

ایک طرف دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں دوسری نیب سے 11 سو ارب چوری کا معاف کروایا ہے اس حکومت کا مقصد چوری چھپانا ہے ۔ باہر والوں کا مقصد اپنے مقاصد حاصل کر نا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ کبھی کسی قوم کو آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی گئی ، ہمیں حقیقی آزادی کے لئے باہر نکلنا ہوگا ۔ آج اگر ہم نے چپ کرکے قبول کر لیا اور بڑے چوروں کی چوری کو تسلیم کر لیا ، غلامی قبول کر لی تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے، اگر ہم اپنے لیڈرز ایسے ہی چاہتے ہیں جو کہ آپ کی ہر بات ماننے کو تیار ہوں۔

آپ ہمیں پیسے دیں وہ مفت میں پیسے نہیں دینگے وہ اپنے مقصد حاصل کرنے کے لئے پیسے دینگے ۔ عمران خان نے کہا کہ دوخواتین نے میرے خلاف پلان بنایا جن کا نام م سے شروع ہوتا ہے ، دونوں مریم کے پاس جھوٹ بولنے کی پی ایچ ڈی ہے ۔ انہوں نے جاوید لطیف سے پریس کانفرنس کروائی اور پلان بنایا کہ عمران خان کو کچھ کروا دیا جائے تاکہ لوگوں کولگے کہ کسی مذہبی جنونی نے کیا ہے لیکن مجھے اپنی جان سے زیادہ اپنی قوم کی فکر ہے میرا ایمان ہے کہ موت غلامی سے بہتر ہے ۔

میرے خلاف سازش وہ کر رہے ہیں جو اپنی کرپشن اور انا کے غلام ہیں ملک سے پیسہ لوٹتے ہیں اور باہر چلے جاتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ زندگہ موت ، عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ساری قوم کو کہتا ہوں کہ غلامی کی زنجیروں کو توڑ دو ہم نے ان بتوں کی غلام نہیں کرنی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اسحاق ڈ ار آکر سب ٹھیک کر دے گا تو قوم کسی غلط فہمی میں نہ رہے اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہ پاکستان آجائیں گے اور قوم آپ کو بھیڑ بکریوں کی طرح انہیں تسلیم کرے گی تو وہ بھی بھول میں نہ آئیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں آخری دم تک ان کے خلاف نکلوں گا اور اپنی قوم کو بھی نکالوں گا ۔ عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف تم نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی اور بڑا شوق تھا وزیراعظم بنے کا ، اب دنیا سے جا کر کہتے ہو کہ خدا کے لئے ہمیں پیسے دے دو ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ہاتھ پکڑ کر کہتے ہوں خدا کے واسطے مدد کرو ، دنیا کے سامنے جا کر کہتے ہو کہ میں مانگنے نہیں آیا ہوں مجبور ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ کیا صرف میں نے ٹھیکہ لیا ہوا ہے ملک کرپشن اور کرپٹ لوگوں سے بچائے گا کوئی اور اس فکر نہیں کرسکتا ہے کیا ۔ ساری قوم پر فرض ہے کہ ان کے خلاف کھڑے ہوں اگر ایک قوم بھیڑ بکریوں کی طرح رہنا چاہتی ہے تو پھر ان کی غلامی قبول کر لیں نہیں تو قوم کو باہر آکر ان کے خلاف نکلنا ہوگا ۔ جب تک ملک حقیقی جمہوریت نہیں آتی قومیں ترقی نہیں کر تی ہے آج ہم آزاد نہیں ہیں ہمیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ قوم نامعلوم نمبروں سے کالز کرنے والوں کو واپس دھمکی دے آپ نے دھمکی دینے والے کو کہنا ہے کہ آئین مجھے آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے ۔

میں نے حکومت جانے کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے51 جلسے کر لیے ہیں سارے پاکستان میں پھرا ہوں کبھی اتنا شعور اپنی قوم میں نہیں دیکھا ہے شدید گرمی میں اپنی قوم نکلنے نہیں دیکھا ہے آج قوم حقیقی آزادی کے لئے تیار ہے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاکہ ساری قوم تیار ہو جائے جلد کال دونگا زیادہ نوٹس نہیں دونگا اور کال تب دونگا جب مخالفین سمجھیں گے ،عمران خان پیچھے ہٹ گیا ہے کال اس وقت دونگا جب ایک گیند سے تینوں وکٹوں کو گرا دونگا ۔

وہ وقت زیادہ دور نہیں ہے جو کال دونگا وہ آخری کال ہو گی اس کے بعد کوئی مارچ اور دھرنا نہیں ہوگا ۔ عمران خان نے ایک بار پھر فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ دوہراتے ہوئے کہاکہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ فوری ، صاف اور شفاف عام انتخابات ہیں اور ہم الیکشن اقتدار کے لئے نہیں ملک کو معاشی تباہی سے بچانے کے لئے چاہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…