پاکستانی سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں، ہمیں اپنے اداورں پر فخر ہے،شائقین کرکٹ کی گفتگو

17  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے میچ کے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہی سیریز کے خاتمے کے اعلان پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ہمارے پاکستانی سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی کے

خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کریں، آج پاکستان پر امن ملک ہے، ہمیں اپنے اداروں اور سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے کیوی ٹیم پر غم و غصے کا اظہار کیا، کچھ صارفین صورتحال پر بھی میمز بنانے میں مصروف دکھائی دیئے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے محمد زبیر، اعظم خان، تنویر کاظمی، شجاعت حسین و دیگر نے بتایاکہ نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آگئی ہے اور اب سیکورٹی کا جواز بنا کر اچانک دورہ منسوخ کر نا اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ سیریز کو منسوخ کر نا افسوسناک ہے، انہوں نے کہاکہ ہمارے سکیورٹی اداورں اور سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیکر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں، آج پاکستان پر امن ملک ہے ہمیں اپنے اداروں پر فخر ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز منسوخ کر دی گئی ہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو میدان میں نہیں اتار سکتے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی ادارے پاکستان کو کلئیر کر چکے تھے لیکن میچ سے چند منٹ دورے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…