کورونا سے ملک بھر میں مزید 42 افراد جاں بحق، ایک ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ

26  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن) ملک بھر میں کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 42 افراد انتقال کر گئے۔ ایک ہزار 780 نئے کیس رپورٹ ہوئے، کورونا سے محفوظ رہنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کریں۔جان لیوا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری، ملک بھر میں

مزید 42افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 566ہو گئی۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 98 ریکارڈ کی گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 712 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں ایک ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 668 تک پہنچ گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 3090 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے نجات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 412 ہو گئی ہے تاہم موذی مرض سے متاثر 4199 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 28ہزار 394، سندھ میں 4لاکھ 55ہزار 65،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73ہزار 23، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5ہزار 21 اور بلوچستان میں 32ہزار 849 افراد کورونا سے متاثرہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 34ہزار 20 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 296افراد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…