جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

غیر ملکی قرضوں، مہنگائی کے سونامی سے عوام کی جیبوں پرہرماہ کھربوں روپے کا ڈاکا ، وفاقی حکومت کیخلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 18  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن ) وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہونے ماہانہ پٹرول مہنگا کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کے خلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا. صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہونے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ 6 ماہ میں پٹرول 34 روپے مہنگا کرکے حکومت نے 13 کھرب روپے کمائے،

عوام پر تیل کی نرخوں کی مد میں ماہانہ 82 ارب 16 کروڑ روپے اور سالانہ891 ارب کا بوجھ ڈالاگیا,30 روپے لیویز کو ٹیکسز میں شامل کرنے کے باعث پٹرول مہنگا ہورہا ہے،تمام ادارے خسارے میں اے ٹی ایمزمزے میں ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں اور مہنگائی کے سونامی سے عوام کی جیبوں پرہرماہ کھربوں روپیکاڈاکہ ڈالا جاتا ہے,اب تو چور سب جیل میں ہیں اور نہ چوروں کی حکومت ہے,،نہ ملازمتیں اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام،امین اور صادق بتائیگا کہ یہ کھربوں روپے کس کے جیب میں جا رہے ہیں۔ عمران نیازی کے سیاہ کارنامے عوام کو پتا لگ چکے ہیں،ایک مہینے میں پٹرول 2 مرتبہ مہنگاکیا,براڈ شیٹ سیمقدمہ ہارے،اربوں روپے دینے پڑے, جہاز پکڑا گیا، دنیا میں پاکستان کو بدنام کروایا,اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمیشن میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو این آر او دیا,آٹا مافیاز کو بھی این آر او دیا گیا,نا اہلوں نے ایک کروڑ لوگ بیروزگار کردیے, بہت جلد اس سلیکٹڈ سے چھٹکارہ ملنے والا ہے,ان سے عوام مکمل مایوس ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…