ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

’’ذوالفقارعلی بھٹو فیلڈ مارشل ایوب خان کو ڈیڈی بلایا کرتے تھے‘‘  بلاول بھٹو زرداری کے نانا اس طرح کس زمرے میں آتے ہیں ؟  اسکندر مرزا  کو خوشامد بھرے خط ریکارڈ پر موجود گی ، حیرت انگیز انکشاف کر دیا گیا

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چند ارکان اسمبلی کے سوا تمام اپنی جماعت کے طفیل پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوتے ہیں، ان کا رویہ بھی بتاتا ہے کہ یہ انگوٹھاچھاپ قسم کے لوگ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینئر صحافی و تجزیہ کار حسن نثا رنے کہا ہے کہ ہماری پارلیمنٹ کی ربڑ اسٹمپ سے زیادہ حیثیت نہیں ہوتی ہے، چند ارکان اسمبلی کے سوا تمام اپنی

جماعت کے طفیل پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوتے ہیں، ان کا رویہ بھی بتاتا ہے کہ یہ انگوٹھاچھاپ قسم کے لوگ ہیں، بلاول کے تو اپنے نانا سلیکٹڈ کے زمرے میں آتے ہیں، اسکندر مرزا کو خوشامد بھرے خط ریکارڈ پر موجود ہیں، فیلڈ مارشل ایوب خان کو بھٹو ڈیڈی بلایا کرتے تھے۔پروگرام میں موجود سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ٹھیک کہہ رہے ہیں نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے ، یہ بھی سچ ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کو کبھی اہمیت نہیں دی، نواز شریف دورِ اقتدار میں جتنی دفعہ لندن گئے اس سے کم مرتبہ پارلیمنٹ میں آئے۔جبکہ ایک اور سوالے کے جواب میں  ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر خالد جاوید خان نے اٹارنی جنرل بننے سے حکومت کو بتادیا تھا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس نہیں لڑیں گے، وہ بحیثیت وکیل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں رائے میں دے چکے ہیں، خالد جاوید خان اس حق میں تھے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس نہیں بنتا تھا، یہ بھی سنا جارہا ہے کہ غیر رسمی طورپر انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک کو مشورے بھی دیئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…