لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے طلباء کی ای بائیک ویری فکیشن کے لئے اہم فیصلہ کر لیا ۔
ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن کو ای بائیک ویری فکیشن کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، جو سکول سربراہان اور پرنسپلز سے طلباء کے ڈیٹا کی تصدیق کرائیں گے۔ترجمان کے مطابق طلباء کا ڈیٹا سرکاری ریکارڈ کے مطابق چیک کرنا لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ ای بائیک کے لئے صرف زبانی معلومات یا غیر مصدقہ دعوے کی بنیاد پر تصدیق نہیں کی جائے گی۔ویری فکیشن کے دوران تمام ممکنہ غلطیوں اور تضادات کی نشاندہی کرنا بھی لازمی ہوگی۔حکام نے ای بائیک ویری فکیشن کا عمل مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔



















































