بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے

datetime 23  ستمبر‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)معروف ریسلر اینڈی دی بچر ولیمز 48 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سابق اے ای ڈبیو اسٹار ہفتے کی شب امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ میں ٹیگ ٹیم مقابلے کے دوران اچانک رنگ میں گر پڑے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وہ اپنے ساتھی دی بلیڈ کے ہمراہ انجوائے ریسلنگ کے ایونٹ میں ٹی ایم ای کے خلاف مقابلہ کر رہے تھے کہ میچ کے اختتام پر اچانک طبیعت بگڑ گئی۔رِنگ میں موجود طبی عملے نے فوری طور پر انہیں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سی پی آر شروع کر دی۔ ایمرجنسی میڈیکل ٹیم کے پہنچنے تک ریسلر کو بحال کرنے کی کوششیں جاری رہیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا ادارے ٹیم زیڈ نے کاؤنٹی میڈیکل آفس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اینڈی ولیمز گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئے۔واقعے کے باعث انجوائے ریسلنگ کا ایونٹ اچانک منسوخ کر دیا گیا۔ کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ اینڈی میچ کے اختتام پر گر پڑے جس کے بعد وہاں موجود ڈاکٹروں نے فوراً سی پی آر شروع کی اور ایمبولینس کے پہنچنے تک انہیں طبی امداد دی جاتی رہی۔کمپنی نے مزید بتایا کہ شائقین کو گھر بھیج دیا گیا اور انتظامیہ اسپتال میں مزید معلومات کا انتظار کرتی رہی۔ بعد ازاں ریسلنگ کمپنی نے تشویش کا اظہار کرنے اور حمایت کے پیغامات بھیجنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اینڈی دی بچر ولیمز کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی جبکہ ان کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…