ہفتہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ویان مولڈر کو برائن لارا کا عالمی ریکارڈ توڑنے سے کیوں روکا؟ جنوبی افریقی کوچ نے وجہ بتا دی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کیپ ٹائون( این این آئی)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ نے ویان مولڈر کو برائن لارا کا 400رنز ناٹ آئوٹ کا عالمی ریکارڈ توڑنے سے روکنے کی وجہ بتا دی۔

گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویان مولڈر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 367رنز ناٹ آئوٹ بنائے تھے تاہم کوچ کے مشورے پر انہوں نے مزید بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور لارا کا تاریخی ریکارڈ برقرار رہا۔ کونراڈ کے مطابق ان کا فیصلہ میچ کی صورتحال کے بجائے مولڈر کے ذہنی سکون اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے تھا۔ انہیں خدشہ تھا کہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ہر میچ میں مولڈر پر غیر معمولی دبائو ہوگا اور چند خراب اننگز کے بعد بھی ان کا موازنہ اسی تاریخی کارکردگی سے کیا جائے گا۔

کوچ نے کہا کہ انہوں نے مولڈر سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ پوری زندگی عالمی ریکارڈ ہولڈر کا بوجھ اٹھا سکیں گے؟ ۔دوسری جانب مولڈر نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کیپ ٹائون ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 115رنز بنائے جس کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 176رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔ مولڈر اب تک 27ٹیسٹ میچز میں 1440رنز بنانے کے ساتھ 48وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…