اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کردیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 6 روپے 59 پیسے سستا کردیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 346 روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل اب 378 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا اور یہ نرخ 10 نومبر تک برقرار رہیں گے۔



















































