منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت

datetime 22  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد: آئی جی محمد سہیل چوہدری سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور مختلف مقامات پر کنٹینرز روکے جانے کے معاملے پر اہم فیصلے کیے گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملاقات میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے نمائندگان کے ساتھ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز جواد طارق بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹرز نے اپنے مسائل سے آئی جی اسلام آباد کو آگاہ کیا۔

آئی جی محمد سہیل چوہدری نے ہدایت کی کہ ادویات، خوراک اور دیگر جلد خراب ہونے والی اشیا لے جانے والے کنٹینرز کو بلا تاخیر ان کے مالکان کے حوالے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان اور سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے جن کنٹینرز کو پولیس کی جانب سے استعمال کیا گیا ہے، ان کے مالکان کو مقررہ کرایہ ادا کیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے ٹرانسپورٹرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اور عوامی ضروریات کی تکمیل میں گڈز ٹرانسپورٹ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے پولیس اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے شہریوں کی نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیوں کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…