قلات میں سردی کی شدید لہر،خون جما دینے والی سردی، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، درجہ حرارت کتنا ہو گیا؟

20  جنوری‬‮  2020

قلات(آن لائن)قلات میں سردی کی لہر برقرار، شدید سردی سے ہر شے جم گیا، خون جمادینے والی سردی میں بھی گیس مکمل طور پر غائب،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، گزشتہ روز گورنر بلوچستان کی جانب سے گیس حکام کو گیس فراہمی یقینی بنائی جانے کے احکامات پر بھی جی ایم کی ہٹ دھرمی برقرار۔ گیس فراہمی ممکن نہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا علاقہ قلات جوکہ ملک کا سب سے سرد ترین علاقہ شمار ہوتا ہے۔جہاں پر محکمہ موسمیات قلات کے انچارج شیراحمد مینگل کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب شدید سردی میں گیس پریشر گزشتہ کئی ہفتوں سے مکمل غائب ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں گھریلو صارفین خاص کر خواتین کو امور خانہ داری میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ خشک لکڑیاں بھی ناپید اور گیلے لکڑیاں بھی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے جوکہ عوام کی دسترس سے باہر ہے۔گیس بندش کے حوالے سے حکومت اور ذمہ داران نے چپ کا روزہ رکھا ہے۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ قلات میں خون جمادینے والی شدید سردی میں گیس پریشر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…