پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے اہم حکم جاری کر دیا

17  دسمبر‬‮  2019

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے مریم خاور کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی تقرری بحال کردی۔ ان کی تقرری کو سنگل بینچ نے غیر قانونی قرار دیا تھا اس فیصلے کو مریم خاور نے حافظ طارق نسیم ایڈووکیٹ کے توسط سے

چیلنج کیا تھا۔  حافظ طارق نسیم نے ڈویژن بینچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موکلہ کی تقرری پریس میں اشتہار کے بعد عمل میں لائی گئی تھی جس میں 30 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں اور 6 امیدوار شارٹ لسٹ ہوئے تھے۔ پانچ امیدوار سلیکشن بورڈ کے سامنے پیش ہوئے جن کا انٹرویو لیا گیا تھا اور ان کی موکلہ کو تمام امیدواروں میں بہترین قرار دیا گیا تھا۔ حافظ طارق نسیم نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ سلیکشن بورڈ نے ان تمام امیدواروں کے نام وزیر اعلیٰ کو بھیجے جنہوں نے آزادانہ طور پر سمری کی جانچ کی اور مریم خاور کو میرٹ لسٹ میں پہلے نمبر پر آنے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ لہذا سنگل بنچ کا فیصلہ ریکارڈ اور حقائق کے منافی ہے۔ ڈویژن بینچ نے حافظ طارق نسیم کے دلائل تسلیم کرتے ہوئے سنگل بینچ کے آرڈر کو منسوخ کردیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…