سرکاری اسکولوں سے شام کی شفٹ ختم کرنے کا اعلان کردیاگیا

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں سے شام کی شفٹ ختم کرنے پر عمل در آمد شروع کردیا ہے، سیکریٹری اسکولز سندھ کا کہنا ہے کہ شام کی شفٹ بند ہونے سے بجٹ کے خسارے میں کمی آئے گی کیونکہ شام کی شفٹ میں طلبا کم اور اسٹاف زیادہ ہے۔صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں شام کی شفٹ ختم کرنے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، پہلے مرحلے میں سانگھڑ، میرپورخاص، بدین، شہداد پور کے اسکول بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں لاڑکانہ، سکھر، دادو، خیرپور و دیگر اضلاع

میں شام کی شفٹ کے اسکول بند کئے جائیں گے۔سیکرٹری اسکولز احسن منگی کے مطابق شام کی شفٹ کے طلبا کو صبح میں منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ شام کی شفٹ کے طلبا کی تعداد انتہائی کم اور اسٹاف کی تعداد زیادہ ہے۔سیکریٹری اسکولز کا مزید کہنا تھا کہ شام کی شفٹ کے اسکول بند ہونے سے تعلیمی بجٹ میں خسارے میں بھی کمی آئے گی، جبکہ اس رقم سے اسکولوں کی بہتری کے لیے دیگر کام کرایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے دو ماہ قبل شام کی شفٹ کے اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…