اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرائوں گا اور ہماری آخری منزل دہلی کا لال قلعہ ہے۔ مسئلہ کشمیر اور سکیورٹی صورتحال پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی نے جس طرح گجرات میں مسلمانوں کو قتل کیا تھا اب کشمیر میں کر رہا ہے۔
مودی قاتل اعظم ہے اور آر ایس ایس کا بدنما چہرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم مقبوضہ کشمیر کو آزاد کر کے رہیں گے۔مودی کو بتانا چاہتا ہوں کہ غزوہ ہند کا آغاز ہو چکاہے۔اسلحہ ہمارے لیے جنگی سامان نہیں بلکہ جہاد ہمارا سامان ہے۔ہماری آخری منزل لال قلعہ ہے۔مجھے یقین ہے کہ میں اپنی زندگی میں سرینگر میں پاکستانی پرچم لہراؤں گا۔