منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں کے خواہشمند امیدواروں کیلئے خوشخبری ،وفاقی حکومت نے حیران کن سہولت فراہم کردی

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں کے خواہشمند امیدواروں کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے ایف پی ایس سی کے تحت فائنل امیدواروں کو مزید چھ ماہ کی سہولت فراہم کردی ہے۔کابینہ ڈویژن کی طرف سے سی ڈی اے سمیت تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو خط بھجوادیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں کے خواہشمند امیدواروں کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ وفاقی حکومت نے ایف پی ایس سی کے تحت فائنل امیدواروں کو مزید چھ ماہ کی سہولت فراہم کردی ہے۔ بھرتیوں کیلئے ایف پی ایس کو بھجوائے گئے اہل امیدواروں کو ایک سال کے بجائے 18 مہینوں میں بھرتی کیا جائے گا۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے سی ڈی اے سمیت تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو خط بھجوادیا گیا ہے۔ نئی بھرتیوں سے متعلق مراسلہ چیئرمین سی ڈی اے آفس کو موصول ہوگیاہے۔سرکاری دستاویز میں کہا گیاہے کہ ایسے امیدوار جو بھرتی کے بعد رپورٹ نہیں کرتے انکی جگہ فائنل سنیارٹی لسٹ میں موجود امیدوار کو بھرتی کیا جائے،ایف پی ایس سی کو بھرتیوں کیلئے درجہ بندی کے ساتھ سنیارٹی فہرست بھی بھجوائی جائے۔سی ڈی اے کو ارسال کئے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیاہے کہ 2019 کے قانون کے مطابق اب حتمی فہرست کے باقی رہ جانے والے افسران کو 18 مہینوں میں بھرتی کیا جائے۔ سی ڈی اے سمیت تمام وزارتیں،ڈویڑنز اور محکمے نئی بھرتیوں کیلئے پہلے سے موجود فائنل امیدواروں کو ترجیح دی جائے۔دستاویز کے مطابق موجودہ قانون کے مطابق ایف پی ایس سی اب ایسے افسران کو ترجیح جو پہلے سے بھرتیوں کیلئے حتمی فہرست میں موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…