جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کی طرح ہمارے تعلقات عمران خان سے بھی اچھے مگر۔۔۔!!! سی پیک منصوبہ سست روی کا شکار کیوں ہوا؟چین نے بالآخروجہ بتا دی

datetime 22  ستمبر‬‮  2019 |

کوئٹہ(آن لائن) کراچی میں متعین چین کے قونصل جنرل وانگ یو نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے باعث نہیں بلکہ بیورکریسی کی جانب سے کام میں روڑے اٹکانے کے باعث سست روی کا شکار ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں چینی سفارت خانے میں بلوچستان سے چین کے دورہ پر جانے والے ذرائع ابلاغ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔وانگ یو نے کہا کہ پاکستان میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں سی پیک کے منصوبوں پر جس تیزی سے کام جاری تھا آج وزیر اعظم عمران خان کے حکومت میں یہ کام سست روی کا شکار ہے مگر یہ کہنا غلط ہوگا کیونکہ ہمارے تعلقات وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بھی بہت اچھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام رواں سال مکمل ہو جا ئے گا جبکہ حب کو پاور منصوبہ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اس کے علاوہ روڈ اور انڈسٹیریل زون بھی بنائے جارہے ہیں جس سے پاکستان میں لوگوں کو وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔وانگ یو نے کہا کہ سی پیک کے بعض منصوبوں پر عملد درآمد نہ ہونے کی بڑی وجہ بیورکریسی کی جانب سے مسلسل فائلوں کو روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں وفود کے تبادلے سے سوشل ، کلچرل اور اکنامکل معلومات کا تبادلہ ممکن ہے ہم پاکستان سے صحافیوں ، ڈاکٹروں اور طالب علموں چین لے جا رہے ہیں تاکہ وہ چائینہ کی ترقی کو دیکھ کر اپنے ملک میں بھی اسی طرح ترقی کے سفر کو جاری رکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں چینی قونصل جنرل نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے سی پیک میں سرمایہ کاری کے اقدام کو ہم سراتے ہیں سی پیک کے منصوبہ میں دوسرے سرمایہ کاروں کی شمولیت کا اختیار بھی پاکستان کے ساتھ ہے ۔اس موقع پر بلوچستان اکنامکس فورم کے صدر سردار شوکت پوپلزئی بھی موجود تھے انہوں نے صحافیوں کو دورہ چین کا موقع فراہم کرنے پر چینی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا ۔میڈیا کے وفد کی سربراہی سینئر صحافی اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ایوب ترین نے کی جبکہ اس موقع پر بلوچستان اکنامکس فورم کے کورآڈینیٹر کامران بلوچ ،سنیئر صحافی محمد آصف بلوچ،انور ناصر، نصیر احمد،جاوید انصاری ،مرتضی زہری ، مجیب اچکزئی، عاصم خان ، بلال اعوان ، فضل تواب، عمران منگی ، شہاب عمران، عابد،عبیدالرحمان ودیگر بھی موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…