حکومت کا ایک اور بڑا قدام، گلیات میں قائم گورنر ہاؤس اور وزیراعلی ہاؤس سمیت پانچ اہم رہائش گاہیں عوام کیلئے کھول دی گئیں،عام شہری بھی آن لائن بکنگ کراسکیں گے

23  اگست‬‮  2019

پشاور(این این آئی)خیبر پختونحوا حکومت کا صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک اور بڑا اقدام۔وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سیاحتی مقام گلیات میں قائم گورنر ہاوس، وزیراعلیٰ ہاؤس، سپیکر ہاؤس، آئی جی ہاؤس اور کرناک ہاؤس جیسی اہم سرکاری رہائش گاہیں عوام کے لئے کھول دی گئی ہیں۔

ایبٹ آباد کے پر فضا مقام نتھیا گلی کی ان پانچ اہم سرکاری رہائش گاہوں کے علاوہ صوبہ بھر کے 169 سرکاری ریسٹ ہاوسز کوبھی محکمہ سیاحت کے حوالے کر دیاگیا۔ ان ریسٹ ہاؤسز میں سے 49 عمارتیں اس وقت عوام کیلئے کھلی ہیں۔ تاہم باقی سرکاری ریسٹ ہاوسز کو تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد مرحلہ وار کھول دیا جائیگا۔گلیات میں واقع اہم سرکاری عمارات تاریخی لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہیں۔ سطح سمندر سے 7922 فٹ بلندی پر واقع 8 کمروں پرمشتمل گورنر ہاوس 76 کنال اراضی پر محیط ہے جو 1923 میں تعمیر ہواہے۔اسی طرح وزیر اعلیٰ ہاوس 1932, سپیکر ہاؤس 1939, آئی جی ہاوس1929اور کرناک ہاوس 1932 میں تعمیر ہوا۔گلیات میں موجود ان اہم سرکاری عمارات میں اب عام شہری بھی ان لائن بکنگ کرا کے ان پر تعیش مقامات میں کمرے کی بکنگ کرکے قیام کر سکیں گے۔اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر برائے سیاحت عاطف خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام سے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو تاریخی مقامات پر قیام کا موقع مل سکے گا جبکہ ملکی معیشت کوبھی فائدہ ہوگا، فیصلہ یکساں طبقاتی نظام کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے۔  وزیراعلیٰ ہاؤس، سپیکر ہاؤس، آئی جی ہاؤس اور کرناک ہاؤس جیسی اہم سرکاری رہائش گاہیں عوام کے لئے کھول دی  ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…