جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی افراد کے لیے اہم اعلان کر دیا، وطن کارڈ کی بجائے شناختی کارڈ دکھانے پر انہیں کیا سہولیات دی جائیں گی، آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ فاٹا کے قبائلی افراد اب وطن کارڈز کے بجائے اپنے قومی شناختی کارڈز کے ذریعے وظائف حاصل کر سکیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف نے فاٹا کے قبائلی بھائیوں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پہلے عارضی طور پر بے گھر ہونے فاٹا کے عوام کو معاوضے کیلئے شناخت کے طور پر

وطن کارڈز جاری کیے گئے تھے لیکن اب ان سے تصدیق کے لیے قومی شناختی کارڈز لیے جائیں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جن افراد کے پاس قومی شناختی کارڈز نہیں ہیں وہ 31 مئی 2018 تک اپنے شناختی کارڈز بنوا لیں اور اس دوران وہ وطن کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ فاٹا میں فوجی آپریشن کے آغاز کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کو وفاقی حکومت نے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا اور اس مقصد کے لیے متاثرہ گھرانوں کی شناختی تصدیق کے لیے وطن کارڈز جاری کیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…