جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

سی پیک میں تاخیر کی وجہ دھرنا نہیں، چین حکمرانوں کی کرپشن پر تحفظات ہیں اور نواز شریف کی ضمانت دینے والا کوئی نہیں،تحریک انصاف کا شہباز شریف کے خطاب پر ردعمل

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں تاخیر کی وجہ دھرنا نہیں، چین حکمرانوں کی کرپشن پر تحفظات رکھتاتھا اورنواز شریف کی ضمانت دینے والا کوئی نہیں تھا۔ احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فنکاریوں اور ڈرامہ بازیوں میں نمبر ون ہیں،

شہباز شریف کا شعبدہ بازیوں میں کوئی ثانی نہیں، وزیراعلیٰ بولتے وقت یاد رکھا کریں وہ کرپٹ ترین شخص کے بھائی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو آشیانہ کا جھانسہ دینے والا خادم نہیں ہو سکتا، پنجاب کا ہر منصوبہ فراڈ ہے اور کرپشن سے آلودہ ہے، لوگوں کو آشیانہ سکیم کے تحت گھر ملا ہوتا تو نیب وزیراعلیٰ کو طلب کرتا اور نہ ہی جعلی خادم اعلیٰ کو یہ دن دیکھنا پڑتے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شہبازشریف عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے، قوم جھوٹے دعو?ں سے بیزار ہے۔ شہباز شریف اپنے طویل ترین دور اقتدار میں کسانوں کو ریلیف دے سکے، نہ بنیادی انسانی حقوق انکی ترجیحات میں کبھی رہے، عوام انسانی فضلہ اور آرسینک ملا پانی پینے پر مجبور ہیں، پنجاب کے ایک کروڑ14لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر دو، دو تین، تین مریض لیٹے ہیں، غریب عوام کو مفت ادویات کی فراہمی خواب ہے، سڑکوں پلوں سمیت تمام میگا پراجیکٹ کرپشن سے آلودہ ہیں، ان سارے حقائق اور ناکامیوں کے بعد بھی وزیراعلیٰ معلوم نہیں عوام میں کیسے چلے جاتے ہیں، انہیں تو میرٹ پر انہیں ناکامیوں پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…