زینب کے قاتل کی عدم گرفتاری، والد محمد امین نے وارننگ جاری کرتے ہوئے شہباز شریف کو انتباہ جاری کر دیا

17  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل کی تفتیش پر گہری نظر ہے، تفتیش میں فوج اور ایم آئی حصہ لے رہی ہیں جس پر ہمیں اعتماد ہے، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، بھائی پھیرو اور لاہور سمیت ملک بھر سے کہا جا رہا ہے کہ اگر تفتیش سے مطمئن نہیں یا کوئی تعاون نہیں کر رہا تو ایک اشارہ کریں ، آپ کیلئے ہمارا خون بھی حاضر ہے، قصور میں جنسی درندگی کا نشانہ بننے

والی ننھی زینب کے والد کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قصور میں جنسی درندگی کا شکار ہونے والی ننھی زینب کے والد محمد امین انصاری کا کہنا تھاکہ زینب قتل کیس کی تفتیش پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ تفتیش میں فوج اور ملٹری انٹیلی جنس بھی شامل ہیں جن پر ہمیں اعتماد ہے ۔ تفتیش کے دوران جو بھی وسائل اور ٹیکنالوجی ان کے پاس ہے وہ استعمال کر رہے ہیں ۔ محمد امین کا کہنا تھا کہ آپ کو شاید یقین نہ آئے کہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرنوالہ ، بھائی پھیرو، لاہور سمیت ملک بھر سے مجھے کہا جا رہا ہے کہ اگر تفتیش نہیں ہو رہی یا کوئی تعاون نہیں کر رہا تو آپ ایک اشارہ کریں ہمارا خون بھی آپ کیلئے حاضر ہے۔واضح رہے کہ زینب کے والد کی جانب سے یہ بات کل کہی گئی تھی جس کے بعد آج شہباز شریف ہنگامی دورے پر قصور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا ٹاک میں تمام اداروں کی تفتیش میں تعاون پر ان کا شکریہ ادار کرتےہوئے کہا ہے کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا تاہم جاری تفتیش کے عمل سے مطمئن ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…