آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے سات بجے قوم سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے ۔اسی حوالے سے سینئر صحافی اسد علی طور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے ملاقات کے بعد قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ان سے قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر بھی بات چیت ہوئی جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا ۔یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کی مشترکہ پریڈ کے انعقاد کے فیصلے کو بھی وزیر اعظم نے سراہا اور کہا کہ کورونا کیسز میں کمی کے باعث اس قسم کی قومی سرگرمیوں اور تقاریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ،آرمی چیف نے پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن روابط اور سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد

کویقینی بنانے سے متعلق بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ضروری ہے ،ملاقات کے دوران ڈی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…