کویت کی پارلیمنٹ کوباضابطہ طور پرتحلیل کرنے کا اعلان

3  اگست‬‮  2022

کویت سٹی (این این آئی)کویت کے ولی عہد نے جاری کردہ ایک امیری فرمان کے تحت پارلیمنٹ کو باضابطہ طور پرتحلیل کردیا ہے۔خلیجی عرب ریاست کے ولی عہد نے امیرِحکومت کی جانب سے حاصل اختیارات کے تحت حکومت اور منتخب پارلیمنٹ کے درمیان تعطل کو دورکرنے کی کوشش میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امیرکویت کے بیشترفرائض سنبھالنے والے ولی عہد شیخ مشعل الاحمدالصباح نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کررہے ہیں اورقبل ازوقت انتخابات کرانے کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے نئے نامزدوزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کی منظوری دی تھی۔شیخ مشعل نے پارلیمان کوتحلیل کرنے کے حکم نامے میں کہاکہ سیاسی منظرنامے کودرست کرنے کے لیے، ہم آہنگی اورتعاون کے فقدان پیش نظرایسا طرزعمل،جو قومی اتحاد کو کمزور کرتا ہے،اس کو درست کرنے کے لیے عوام سے رجوع کرناضروری ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ کویت نے سیاسی جماعتوں پرپابندی عاید کررکھی ہے لیکن اس کی مقننہ کودیگرخلیجی بادشاہتوں میں اسی طرح کے اداروں کے مقابلے میں زیادہ اثرورسوخ اوراختیارات حاصل ہیں۔کویت میں حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعطل کی وجہ سے گذشتہ کئی دہائیوں میں کئی مرتبہ کابینہ میں ردوبدل کیا گیا ہے اورمقننہ کو تحلیل کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری اور اصلاحات میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔آخری مرتبہ 2016 میں پارلیمان کو تحلیل کیا گیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…