ایران اس علاقے کوغیرمستحکم کررہاہے ،اہم عرب ریاست کاسخت الزام

25  ستمبر‬‮  2016

اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات(یواے ای ) نے اقوام متحدہ میں ایران پر الزام عائد کیا کہ ایران مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کررہا ہے۔ایک امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ وزراء اجلاس سے خطاب میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ ’مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور عدم استحکام کی بڑی وجہ ایران ہے‘۔یواے ای کے وزیرنے اپنے خطاب میں کہاکہ ایران کی توسیع پسندانہ علاقائی پالیسی، ملکی خود مختاریوں کی کھلی خلاف ورزی اور پڑوسی ممالک کے داخلی معاملات میں مسلسل مداخلت کی نشاندہی کی۔ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے مزیدیہ کہاکہ گزشتہ برس خطے کے ممالک کو امید ہوچلی تھی کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے بعد تہران کے ضرر رساں رویے میں تبدیلی آئے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ ایران نے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اپنی کوششوں کو دوبارہ شروع کرنے میں ذرا دیر نہیں لگائی اور اس کے جارحانہ بیانات، داخلی معاملات میں مداخلت، ملیشیاؤں کی عسکری معاونت اور بیلسٹک میزائل پروگرام میں توسیع خطے کے لیے خطرناک ہےشیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے یہ بھی کہا کہ عراق کے داخلی معاملات میں ایرانی مداخلت کی وجہ سے وہاں کی عوام میں انتشار کی دراڑیں مزید گہری ہوئیںہیں اورعرب ممالک اس کوہرگزبرداشت نہیں کرینگے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب بھی ایران پرپابندیاں لگانے کامطالبہ کرچکاہے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…