بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

زائرہ وسیم بگ باس میں شریک ہوں گی یا نہیں ،بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن )بولی وڈ فلم دنگل سے کیریئر شروع کرنے اور شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے نے بھاری معاوضے کی پیش کش کو نظر میں نہ لاتے ہوئے بگ باس شو میں شرکت سے انکار کردیا۔شوبز ویب سائٹ لیٹسٹلے نے ذرائع سے بتایا کہ زائرہ وسیم کو سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہونے والے شو بگ باس میں شرکت کے لیے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی پیش کش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے بھاری معاوضے کے باوجود متنازع شو میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے یکم جولائی کو سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا تھا

کہ وہ جلد فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیں گی۔اداکارہ نے فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انہیں کم عمری میں شہرت ملی اور انہیں فلم انڈسٹری سے اچھا پیار بھی ملا اور انہوں نے اچھا مقام بھی حاصل کیا۔تاہم اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اب احساس ہونے لگا ہے کہ وہ اس کام کے لیے نہیں تھیں اور یہ کہ اداکاری کی وجہ سے ان کا ایمان و عقیدہ متاثر ہو رہا ہے، اس لیے اب وہ فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کر رہی ہیں۔زائرہ وسیم نے 5 سال قبل عامر خان کی فلم دنگل سے محض 13 برس کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ انتہائی کم عمری میں مشہور ہوگئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…