لاہور ٹیکس بار کاانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئے چیئرمین ایف بی آر کو خط

26  ستمبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی 30ستمبر کی مقررہ تاریخ میں توسیع کیلئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو خط ارسال کردیا ۔ لاہور ٹیکس بارا یسوسی ایشن کے صدر جمیل اختربیگ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کے آئرس سسٹم (آئی آر آئی ایس) کے ذریعے جمع ہوتے ہیں ۔

ٹیکس دہندگان اور ٹیکس کنسلٹنس کی بھرپور کوشش ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ تاریخ تک جمع کرادئیے جائیں لیکن ایف بی آر کے سسٹم کی استعداد کار نہ ہونے کی وجہ سے یہ تمام کاوشیں بے سود ثابت ہو رہی ہیں۔ خط میںمزید کہا گیا ہے کہ مبینہ طو رپر ایف بی آر کا سسٹم 14اگست کو ہیکرز کی جانب سے ہیک کیا گیا اور کئی روز بعد تک یہ جزوی طور پر بحال ہوسکا اور ستمبر کا آخری ہفتہ شروع ہے لیکن ایف بی آر کاسسٹم مکمل بحال نہیں ہو سکا ۔ اس مشکل صورتحال کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس کنسلٹنس کو انکم ٹیکس گوشوارے اور چالان جمع کرانے میںانتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ آئر س سسٹم کے بھرپور طریقے سے کام نہ کرنے کی وجہ سے مطلوبہ نتائج نہیں دے رہا جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اورٹیکس کنسلنٹنس شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ مشکلات کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح انتہائی کم ہے ۔ مطالبہ ہے کہ ٹیکس دہندگان کو اپنے گوشوارے جمع کرانے کیلئے کم ازکم 31دسمبر 2021ء تک کی مہلت دی جائے ۔صدر لاہورٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی اعلیٰ حکومتی شخصیات اورایف بی آر کے دیگر حکام کوبھی ارسال کی گئی ہے ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…