بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

افتخار کی شاندار سنچری، سوشل میڈیا پر شاداب کا دلچسپ تبصرہ

datetime 21  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم بیٹر افتخار احمد نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں دھواں دھار سنچری کی تو آل راؤنڈر شاداب خان نے انہیں چھیڑنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔افتخار احمد نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف فارچیون باریشال لیگ کی نمائندگی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر

اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی تو وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔شاداب خان نے افتخار احمد کی پروفائل پکچر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ افتی بھائی آپ کا بھائی شاداب بول رہا ہوں، آپ کی سنچری کمال کی تھی، یہ افتی مانیا کے ٹکٹ کہاں سے ملیں گے؟، کب ریلیز ہوگی؟۔افتخار احمد بھی شاداب کے اس طنزو مزاح پر خاموش نہ رہے، نہلے پر دہلا دیتے ہوئے لکھا کہ افتی مینیا کا ٹکٹ سب کو نہیں ملتا لیکن آپ بڑے بھائی ہو، آپ کے لئے وی آئی پی ٹکٹ بنتا ہے، شاداب بھائی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس23برس کے شاداب خان 32برس کے افتخار احمد کی جانب سے بھائی کہے جانے پر ناراض ہوگئے تھے اور سوال کیا تھا کہ کیا میں بھائی ہوں؟۔جس پر افتخار احمد نے وضاحت دی تھی احتراما ہیں۔  پاکستانی کرکٹ ٹیم بیٹر افتخار احمد نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں دھواں دھار سنچری کی تو آل راؤنڈر شاداب خان نے انہیں چھیڑنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔افتخار احمد نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف فارچیون باریشال لیگ کی نمائندگی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی تو وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…