منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وارم اپ میں تجربات کیے ،ہمیں فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی، محمد رضوان

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(این این آئی)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارتی کنڈیشن کو ریڈ کرنے کی کوشش کی ہے ،ہمیں اپنی فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد رضوان کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وارم اپ میچ کا مقصد ہے کہ کارکردگی میں بہتری لاسکیں، پاکستان نے بھی وارم اپ میچ میں تجربات کیے ہیں، ان تجربات سے اچھی چیزیں بھی ملیں اور بہتری کی گنجائش کا بھی علم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی، بھارت کی کنڈیشن کو ریڈ کرنے کی کوشش کی ہے، پچ دیکھنے کے بعد میں اور کپتان جاکر صورتحال کے مطابق کھیلتے ہیں، نیوزی لینڈ سے میچ میں پچ بہتر تھا اور رنز بن رہے تھے۔رضوان نے کہا کہ سینچری کہیں بھی کریں خوشی ملتی ہے اور اعتماد بڑھتا ہے ، بھارت میں پھر کبھی کھیلنے کو ملے یا نہیں اس لیے بھارتی سر زمین پر سینچری کا احساس الگ ہوتا ہے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ بھارت جانے سے پہلے بہت مشکلات بھی در پیش رہیں لیکن بھارت میں پاکستان کو جس طرح ویلکم کیا گیا تو ایسا لگا ہم کراچی یا لاہور میں ہیں، حیدر آباد ائیرپورٹ پر جس طرح آوازیں گونج رہی تھیں تو اس کی فیلنگ بہت الگ تھی، جس طرح ہماری عوام پیار کرتی ہے، بھارتی عوام بھی پاکستانی کرکٹرز کو چاہتی ہے، بھارت میں جس طرح ویلکم کیا ہمیشہ یاد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے جب کبھی بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی ان کا بھی استقبال ایسا ہی کیا جائے گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…