شاہین آفریدی کے خاندان نے شاہد آفریدی کی بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے بھی اپنا ردعمل جاری کر دیا

7  مارچ‬‮  2021

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کی خبر پر شائقین کرکٹ نے خوشی کااظہار کیا ۔شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی کی خبر کی تصدیق کے بعد شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا کا رْخ کرلیا ہے

جہاں وہ دونوں قومی کرکٹرز کو مبارکباد دینا شروع کر دی ،اس ضمن میں شاہین شاہ آفریدی گزشتہ رات سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ٹوئٹر صارفین ہیش ٹیگ ’شاہین شاہ آفریدی‘ کا استعمال کرتے ہوئے اْنہیں منگنی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ممون الیاس نامی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ بہت اچھی خبر ہے، ہمارے اسٹار نے ہماری لیجنڈ کی بیٹی کے ساتھ منگنی کرلی۔ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اب تک کے سب سے معصوم جوڑے کو بہت مبارک ہوں۔ثناء نامی صارف نے لکھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی ابھی بھی آفریدی ہے، ماشاء اللّہ! کیا قسمت ہے۔ایک صارف نے پاکستان سپْر لیگ کی ویڈیو کلپ شیئر کی، جب شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو کلین بولڈ کرنے پر جشن نہیں منایا تھا۔صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ کرکٹ لیگ کے میچ میں اپنے سْسر کی وکٹ لیں، شاہد آفریدی کم از کم کہہ سکتے تھے، اچھی بولڈ بیٹا۔علی مرتضیٰ نامی صارف نے شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا سب سے خوبصورت سْسر۔واضح رہے کہ والد شاہین شاہ آفریدی ایاز خان نے کہا کہ بیٹے کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ایاز خان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔والد شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔دوسری جانب شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں منگنی اور شادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خان آفریدی سوچ سمجھ کر اس بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…