اسلام آباد (آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطو ں کی سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ قرآن پاک کو اپنی سیاست میں نہ لے کر آئیں اور اگر لانا ہی ہے تو براہ کرم قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ ملک و قوم کی خدمت
میں اپنا کردار قرآن پاک میں دئے گئے راستے کے مطابق پایا تکمیل ہوسکے۔ شاہد آفریدی کا یہ ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات کیس کے بعد وزیر مملکت شہریار آفریدی اور رانا ثناء اللہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں قر آن پا ک اٹھا کر اپنی اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔